sui northern 1

پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑی کمی

پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑی کمی

0
Social Wallet protection 2

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے بین الاضلاعی کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی بسوں کے کرایوں میں 60 روپے سے لے کر 200 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 روپے سے کم ہو کر 1850 روپے جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 2370 روپے کے بجائے 2290 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

sui northern 2

سازشی اور ملک دشمن عناصر 2026 میں عبرت کا نشان بنیں گے: گورنر سندھ

دیگر روٹس کے حوالے سے لاہور سے پشاور کا کرایہ 2610 روپے سے کم کر کے 2530 روپے، لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 2500 روپے سے کم کر کے 2420 روپے اور لاہور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 2310 روپے سے کم کر کے 2240 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1010 روپے سے کم ہو کر 980 روپے، لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 2510 روپے سے کم ہو کر 2430 روپے اور لاہور سے کراچی کا کرایہ 5800 روپے سے کم ہو کر 5620 روپے ہو گیا ہے۔

نئے سال کے موقع پر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد لاہور سے سکھر کا کرایہ 3510 روپے سے کم کر کے 3400 روپے جبکہ لاہور سے ملتان کا کرایہ 1700 روپے کے بجائے 1650 روپے کر دیا گیا ہے۔ کرایوں میں کی گئی اس کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.