ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کے لیے سابق کرکٹرز کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق نئے کوچنگ سیٹ اپ کے لیے عبدالرزاق، مشتاق احمد اور توفیق عمر کے نام زیرِ غور ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عبدالرزاق کو ملتان سلطانز کا ہیڈ کوچ، مشتاق احمد کو اسسٹنٹ کوچ اور توفیق عمر کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔
نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے کےلیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
انتظامی امور سنبھالنے کے لیے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام بھی زیرِ غور ہے، جبکہ پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے تمام معاملات پی سی بی مینجمنٹ خود دیکھے گی۔ پی ایس ایل کے گیارویں ایڈیشن کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم کے نئے مالک کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ علی ترین نے رینیول لیٹر نہ ملنے پر ٹیم چھوڑ دی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پی ایس ایل مینجمنٹ پر تنقید بھی کی۔