sui northern 1

نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے کےلیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے کےلیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

0
Social Wallet protection 2

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس حکام کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام تھانوں کی حدود میں ڈرون کیمروں کی سرویلنس نافذ کر دی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز سے حاصل ہونے والی ویڈیو ریکارڈنگ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کلیدی ثبوت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کی نشاندہی کر کے انہیں فوری گرفتار کیا جائے گا اور کسی بھی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوامی آگاہی اور نئے سال کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے، جبکہ دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.