sui northern 1

گمبٹ میں ملنے والی سہولیات کا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے اسپتال بھی مقابلہ نہیں کرسکتے: بلاول

گمبٹ میں ملنے والی سہولیات کا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے اسپتال بھی مقابلہ نہیں کرسکتے: بلاول

0
Social Wallet protection 2

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولتوں کے معاملے میں ہمارا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں بلکہ دنیا سے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

sui northern 2

سیکیورٹی فورسز کی خار میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ، 5 دہشتگردہلاک، میجر عادل زمان شہید
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے صحت کے نظام میں بہتری لانے پر بھرپور توجہ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور گمبٹ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے اسپتال بھی مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ صحت کی سہولتوں میں ہمارا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں بلکہ عالمی سطح سے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے طالب علموں سے مخاطب ہو کر یہ بھی کہا کہ آپ نے اپنے صوبے کے مختلف علاقوں میں اپنی خدمات انجام دینی ہیں اور کسی بھی تفریق کے بغیر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.