sui northern 1

سیکیورٹی فورسز کی خار میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ، 5 دہشتگردہلاک، میجر عادل زمان شہید

سیکیورٹی فورسز کی خار میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ، 5 دہشتگردہلاک، میجر عادل زمان شہید

0
Social Wallet protection 2

ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے 36 سالہ میجر عادل زمان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے 36 سالہ میجر عادل زمان شہید ہو گئے، میجر عادل زمان نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کر دی۔

sui northern 2

ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے کیلئے جامع بزنس پلان تیار، وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد تیز

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلاتعطل انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.