امریکی ریاست نیو جرسی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم ہیمونٹن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ہوا، حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔
صدرمسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی پہنچ گئے
حادثے میں ایک شخص کے ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور سوار نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد تحقیقاتی اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔