sui northern 1

بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پرہوگا، وہ ہینڈشیک نہیں کرنا چاہتےتو ہمیں بھی شوق نہیں: محسن نقوی

بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پرہوگا، وہ ہینڈشیک نہیں کرنا چاہتےتو ہمیں بھی شوق نہیں: محسن نقوی

0
Social Wallet protection 2

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا: "بھارت کے ساتھ تعلقات برابری کی سطح پر ہوں گے”

sui northern 2

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جو بھی معاملات ہوں گے وہ برابری کی سطح پر ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارتی حکام ہاتھ ملانا نہیں چاہتے تو انہیں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ملاملٹری الائنس کی بات کرنیوالے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے: طاہر اشرفی

انہوں نے بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی رویے کے بارے میں آئی سی سی کو خط بھی لکھ رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے حوالے سے محسن نقوی نے اعلان کیا کہ وسیم اکرم کو لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور تمام فرنچائزز سے مشاورت کے بعد اس کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی، جب تک اس سال کی لیگ پی سی بی خود چلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے 10 پارٹیاں کوالیفائی کر چکی ہیں اور ٹیموں کی بولی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری کا مہینہ پی سی بی کے لیے اہم ہے، اور انہیں امید ہے کہ ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اطلاعات سے درخواست کریں گے کہ نیوز چینلز کو اسپورٹس ایونٹس کی کوریج کی اجازت دی جائے۔

محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ اکیڈمی کو خطے کی بہترین اکیڈمی بنانے اور پاکستان شاہینز کو مضبوط کرنے کا ہدف بھی بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈ بال کے کوچ کا فیصلہ ابھی باقی ہے اور ٹیم اس پر کام کر رہی ہے، جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.