sui northern 1

نیتن یاہو کی امریکا میں ٹرمپ سے ملاقات، غزہ پر بڑا فیصلہ متوقع

نیتن یاہو کی امریکا میں ٹرمپ سے ملاقات، غزہ پر بڑا فیصلہ متوقع

0
Social Wallet protection 2

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پیر کو امریکی صدر ٹرمپ سے مل
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پیر کے روز امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق نیتن یاہو آج امریکا روانہ ہوں گے اور کل فلوریڈا میں ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ یہ رواں سال میں ان کا ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا کا پانچواں دورہ ہوگا۔

sui northern 2

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ اور علاقائی ثالث اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اکتوبر میں طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد میں سست روی جاری ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات لگا رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق اس ملاقات میں خطے سے متعلق کئی اہم امور زیرِ بحث آئیں گے، جن میں ایران کا جوہری پروگرام، اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ سلامتی معاہدہ، لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی، اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے آئندہ مراحل شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات معاہدے کے اگلے مراحل کی پیش رفت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیلی قیادت کے رویے پر مایوسی کا شکار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.