sui northern 1

مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی تو کہیں ہوشربا اضافہ

مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی تو کہیں ہوشربا اضافہ

0
Social Wallet protection 2

مرغی اور انڈوں کے نرخوں میں مختلف شہروں میں کمی بیشی

sui northern 2

لاہور، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں مرغی اور انڈوں کے نرخوں میں تبدیلیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 379 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 393 روپے فی کلو ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت 569 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انڈے 330 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔

جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی دو ایئرہوسٹس میں ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

ملتان میں زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت 563 روپے فی کلو رہی، جس میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انڈے 294 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

فیصل آباد میں زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 378 روپے فی کلو ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت 548 روپے فی کلو ہے، جس میں سات روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈوں کی قیمت 333 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔

پشاور میں ایک دن کے اندر مرغی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 425 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.