sui northern 1

گھٹنے کی انجری، شاہین آفریدی مشکلات کا شکار

گھٹنے کی انجری، شاہین آفریدی مشکلات کا شکار

0
Social Wallet protection 2

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بگ بیش لیگ میں گھٹنے کی انجری کا شکار

sui northern 2

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کر رہے تھے کہ انہیں گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی۔

عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا: مصطفیٰ کمال کا تہلکہ خیز انکشاف

اس انجری کے باعث انہیں فوراً گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، انجری کی نوعیت ایم آر آئی اسکین کے بعد واضح ہوگی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس انجری کی وجہ سے شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور حارث رئوف کو بگ بیش لیگ میں شرکت کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اب شاہین آفریدی کی یہ نئی انجری ان کی کرکٹ واپسی کے حوالے سے مزید پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.