**اسلام آباد میں سال نو کی تقریبات کے دوران ٹریفک کی ہدایات جاری**
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سال نو کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق 27 سے 30 دسمبر تک ہیوی ٹریفک (بھاری گاڑیوں) کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 31 دسمبر کو ہیوی ٹریفک کے داخلے کی مشروط اجازت ہوگی، لیکن دوپہر 3 بجے سے رات 12 بجے تک ان کی آمد پر پابندی رہے گی۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کی متعدد سڑکوں پر اس وقت ترقیاتی کام جاری ہیں، اس لیے ٹریفک انتظامات میں عوام کی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ اقدامات شہر میں سال نو کی تقریبات کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے اور حادثات سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں۔