sui northern 1

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اختیارات کے ناجائز استعمال کا مجرم قرار

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اختیارات کے ناجائز استعمال کا مجرم قرار

0
Social Wallet protection 2

**ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اختیارات کے ناجائز استعمال کا مجرم قرار**

sui northern 2

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ایک بڑے کرپشن اسکینڈل میں عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان پر ساڑھے 4 ارب ڈالر کے مالیاتی اسکینڈل کے مقدمے میں سنایا گیا ہے۔

مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد

عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ مجرم نے اپنی طاقتور حیثیت اور وسیع اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ سزا کی نوعیت اور مدت تفصیلی فیصلے کے بعد طے ہوگی۔

قانونی ماہرین کے مطابق نجیب رزاق کو 15 سے 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ سابق وزیراعظم پر کرپشن کے چار اور منی لانڈرنگ کے 21 اضافی مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔ نجیب رزاق اگست 2022 سے جیل میں قید ہیں۔

یہ مقدمہ ملائیشیا کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک سے تعلق رکھتا ہے، جس میں ریاستی فنڈز کے بڑے پیمانے پر غبن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالتی کارروائی ملائیشیا میں احتساب کے عمل کی ایک اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.