**رواں ماہ 257 افراد کو سمندر کے راستے غیرقانونی امیگریشن کی کوشش میں گرفتار کیا گیا**
دسمبر 2025 کے دوران سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 257 افراد کو پاکستانی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان کا تعلق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔
امریکی شہری کی قسمت جاگ اٹھی؛ 500 ارب کی تاریخی لاٹری جیت لی
گرفتاریوں میں 34 غیرملکی شہری بھی شامل ہیں، جن میں 30 کا تعلق افغانستان، 2 کا تعلق بنگلہ دیش اور 2 کا تعلق ایران سے ہے۔ صوبائی تقسیم کے لحاظ سے 142 ملزمان پنجاب، 12 سندھ اور 63 خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ گرفتاریاں جیوانی کے علاقے میں عمل میں آئیں، جہاں یہ افراد غیرقانونی طریقے سے سمندر کے راستے ایران جا رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ان کا منصوبہ ایران کے راستے دیگر ممالک تک غیرقانونی نقل مکانی کرنا تھا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ اور غیرقانونی امیگریشن کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور تمام قانونی و انتظامی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ یہ کریک ڈاون غیرقانونی نقل مکانی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔