sui northern 1

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو کیسز کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو کیسز کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا

0
Social Wallet protection 2

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں نذر آتش کرنے کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے ان مقدمات میں 23 ملزمان کو شواہد کی کمی کے باعث بری کرتے ہوئے، پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کو مجرم قرار دیتے ہوئے مختلف مدتیں قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

sui northern 2

فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ

فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو ہر ایک کو 10،10 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

عدالت نے ریکارڈ پر موجود شواہد کے حوالے سے لکھا کہ ملزمان کی جانب سے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور انتشار پھیلانے کی سازش ثابت ہوتی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد انہوں نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو بے گناہ قرار دیا، تاہم عدالت کے سامنے پیش ہونے والے واٹس ایپ پیغامات، سوشل میڈیا شواہد اور تفتیشی رپورٹس کی بنیاد پر انہیں سزا سنائی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مختلف عدالتوں میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں اور عدالتی کارروائی جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.