sui northern 1

وزن کم کرنے کی نئی گولیاں،قیمت انتہائی کم

وزن کم کرنے کی نئی گولیاں،قیمت انتہائی کم

0
Social Wallet protection 2

وزن کم کرنے والی گولیاں مارکیٹ میں آنے والی ہیں: فوڈ انڈسٹری میں بڑی تبدیلی کا اشارہ

sui northern 2

امریکی ادارے ایف ڈی اے نے وزن میں کمی لانے والی نئی دوا ویگووی کی گولی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد عالمی فوڈ انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گولیاں جنوری سے دستیاب ہوں گی اور ان کے سستے اور استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے انجیکشنز کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہوں گی۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2 اہم منصوبوں پر دستخط

ادویات کی منظوری کے اگلے ہی دن کئی بڑی فوڈ کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس سے اس رجحان کے صنعت پر ممکنہ اثرات کا اندازہ ہوتا ہے۔ ایلی للی کی جانب سے تیار کردہ ایک متبادل دوا کو بھی اگلے سال منظوری ملنے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال کا رجحان پہلے ہی صارفین کے کھانے پینے کی عادات بدل رہا ہے۔ لوگ اب زیادہ پروٹین، کم مقدار اور صحت بخش خوراک کو ترجیح دے رہے ہیں۔ گولیوں کی دستیابی سے یہ رجحان مزید تیز ہو سکتا ہے۔

تحقیقی ادارے کارنیل یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والے گھرانوں کے گروسری خرچ میں اوسطاً 5.3 فیصد جبکہ فاسٹ فوڈ پر خرچ میں تقریباً 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس تبدیلی کے پیش نظر کون ایگرا، نیسلے اور ڈینون جیسی عالمی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو "جی ایل پی-1 فرینڈلی” قرار دے رہی ہیں، جبکہ چیپوٹلے سمیت کئی ریسٹورنٹس ہائی پروٹین اور چھوٹے پورشن والے مینو متعارف کرا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوڈ انڈسٹری میں یہ تبدیلیاں طویل المدتی اثرات مرتب کریں گی اور کمپنیوں کو نئے صارفی رجحانات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.