sui northern 1

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2 اہم منصوبوں پر دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2 اہم منصوبوں پر دستخط

0
Social Wallet protection 2

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 73 کروڑ ڈالر کے دو اہم معاہدے طے

sui northern 2

اسلام آباد: پاکستان نے توانائی کے شعبے میں ترسیلی صلاحیت بڑھانے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کو یقینی بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مجموعی طور پر 73 کروڑ ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں۔ اقتصادی امور کے ترجمان کے مطابق ان معاہدوں میں 33 کروڑ ڈالر مالیت کا سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن انہانسمنٹ پروجیکٹ اور 40 کروڑ ڈالر کے پبلک سیکٹر ایونٹرپرائزز ریفارمز پروگرام شامل ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سکھ برادری کو اہم قانون سے مستثنی قرار دینے کا اعلان ، بڑی خوشخبری بھی دیدی

ٹرانسمیشن منصوبے کے تحت ملک کے پن بجلی کے ذرائع سے حاصل ہونے والی مزید 2 ہزار 300 میگاواٹ بجلی کو قومی گرڈ میں مؤثر طریقے سے شامل کرنے کی راہ ہموار ہوگی، جبکہ ریفارمز پروگرام سرکاری ملکیتی اداروں کے انتظامی ڈھانچے، شفافیت اور مالیاتی استحکام میں بہتری لانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

معاہدوں پر دستخط کے موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان کی جانب سے اقتصادی استحکام اور اصلاحات کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ملک کی اصلاحی کوششوں کو مزید تقویت دیں گے اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ معاہدے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی مالی مدد کی منظوری بھی دیدی ہے، جو ملک کے ساتھ بینک کے مستحکم تعاون کا اظہار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.