sui northern 1

قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی

قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی

0
Social Wallet protection 2

لاہور میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہو گئی ہے۔ کنسورشیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو باضابطہ طور پر کنسورشیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

sui northern 2

قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

اعلامیے کے مطابق یہ شراکت داری ائیرلائن کی مالی معاونت اور کارپوریٹ مہارت کے فروغ کے لیے کی گئی ہے، جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی کے ذریعے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔ کنسورشیم کا کہنا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی انتظامی ڈھانچے میں شامل ہو کر ائیرلائن کی بہتری میں کردار ادا کرے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ زمینی آپریشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر 75 فیصد حصص حاصل کیے، جبکہ لکی کنسورشیم نے 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.