sui northern 1

پنجاب میں4 سال بعد آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان

پنجاب میں4 سال بعد آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان

0
Social Wallet protection 2

لاہور: پنجاب میں چار سال کے وقفے کے بعد آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات مارچ 2026 میں منعقد ہوں گے۔

sui northern 2

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے بتایا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فار ٹیسٹ اینڈ اسیسمنٹ (پیکٹا) کی جانب سے سالانہ بورڈ امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت امتحانات 5 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔

سال 2025 کی انوکھی ایجادات

وزیر تعلیم کے مطابق پیکٹا نے امتحانات کی تیاری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور صوبے بھر میں ایک ہی پیٹرن کے تحت امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ یکساں اور شفاف نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی انتظامات کے سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے فوکل پرسنز کی نامزدگیاں طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ امتحانات کے مؤثر اور منظم انعقاد کے لیے دیگر انتظامی امور کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.