sui northern 1

حکومت کا ملک میں جلد 5 جی سروسز شروع کرنے کا اعلان

حکومت کا ملک میں جلد 5 جی سروسز شروع کرنے کا اعلان

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں جلد 5 جی سروسز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

sui northern 2

وزیر آئی ٹی شزافاطمہ نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلد 5 جی سروس شروع کی جائے گی اور آئندہ 4 سے 6 ماہ میں اس سے متعلق تمام عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی براہِ راست ای کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات

شزافاطمہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، اس لیے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے ساتھ ساتھ اس کی رسائی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ حکومت 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کرنے جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ فروری 2026 کے پہلے ہفتے میں یہ آکشن مکمل کر لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا جبکہ ٹیلی کام سیکٹر سمیت تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.