sui northern 1

اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے دن رات کوشاں ہے، بلاول

اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے دن رات کوشاں ہے، بلاول

0
Social Wallet protection 2

جامشورو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جامشورو کیڈٹ کالج پٹارو میں سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے اور مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

sui northern 2

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا گیا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو نہ صرف تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا حامل ہے بلکہ نوجوانوں کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ محنت، نظم و ضبط اور ملک سے محبت کو اپنا شعار بنائیں، کیونکہ متحد قوم کبھی ناکامی کا سامنا نہیں کرتی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح صرف فوجی نہیں بلکہ اخلاقی بھی تھی۔ انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، جبکہ نوجوان مستقبل میں قوم کی قیادت سنبھالیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.