روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک کار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک روسی جنرل ہلاک ہو گئے ہیں۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت روسی جنرل اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ اچانک کار میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا۔
پاکستان سے عبرتناک شکست پر انڈین کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گئی
روسی حکام کو شبہ ہے کہ یہ دھماکا یوکرینی افواج کی جانب سے ہو سکتا ہے، تاہم تفتیش جاری ہے اور حکام نے فوری طور پر واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے جنرل فوج کے تربیتی شعبے کے سربراہ تھے۔ انہیں دھماکے کے نتیجے میں ٹانگ اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہ اسپتال میں چل بسے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے قریب موجود سات دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔