محکمہ داخلہ پنجاب نے میڈیا تھنک ٹینک فار ریزیلینس اینڈ کاؤنٹر نیریٹو انیشی ایٹو (MTRNI) کے تحت مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق بھرتی کے اس عمل میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ڈیٹا اینالسٹ، میڈیا سیل سپروائزر، ویڈیو ایڈیٹر / اینیمیٹر، گرافک ڈیزائنر، کنٹینٹ رائٹرز (انگریزی و اردو)، ایس ایم او ایکسپرٹ، کیمرہ مین / فوٹوگرافر اور میڈیا مانیٹرنگ اسسٹنٹس سمیت متعدد عہدے شامل ہیں۔
انٹر پول نے ذلفی بخاری کے خلاف تفتیش ختم کردی
رپورٹ کے مطابق ان آسامیوں کے لیے اہل، باصلاحیت اور پیشہ ور افراد کو مارکیٹ کے مطابق پرکشش معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں پنجاب جاب پورٹل www.jobs.punjab.gov.pk کے ذریعے آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد، امیدواروں کو اپنی پرنٹ شدہ درخواست، سی وی، تصدیق شدہ شناختی کارڈ، ڈومیسائل، تعلیمی اسناد، تجربے کے سرٹیفکیٹس، تعریفی اسناد اور دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر بذریعہ رجسٹرڈ کوریئر پانچ جنوری 2026 تک سیکشن آفیسر (جنرل)، محکمہ داخلہ، پنجاب سول سیکرٹریٹ، لوئر مال، لاہور جمع کروانا ہوں گی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں میڈیا اور کاؤنٹر نیریٹو حکمت عملیوں کو مؤثر بنانے کے لیے قابل اور تجربہ کار افرادی قوت کو شامل کرنا ہے۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار فون نمبر 042-99211654 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔