sui northern 1

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

0
Social Wallet protection 2

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز "کنگ عبدالعزیز میڈل” سے نوازا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز فیلڈ مارشل کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

sui northern 2

عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اسکالرشریعت کا وہ پرچارکر رہے ہیں جو مغرب کوقبول ہے: مولانافضل الرحمان

سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اسٹریٹجک بصیرت اور پاکستان-سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو سراہا ہے۔ یہ اعزاز علاقائی امن و استحکام، انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس اعزاز پر خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اسے دونوں ممالک کے مضبوط اور پائیدار تعلقات کی علامت قرار دیا اور سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور مشترکہ عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.