sui northern 1

افغانستان سے غیر قانونی دراندازی بے قابو، خطے کی سلامتی شدید خطرے سے دوچار

افغانستان سے غیر قانونی دراندازی بے قابو، خطے کی سلامتی شدید خطرے سے دوچار

0
Social Wallet protection 2

ایرانی سرحد پر غیر قانونی داخلے کی کوشش کے دوران متعدد افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران-افغانستان سرحد پر تقریباً 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جبکہ 15 لاشیں کوہسان اور ادرسکن کے اضلاع میں منتقل کی گئی ہیں۔

sui northern 2

امریکا کا وینزویلا کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ، کشیدگی میں اضافہ

ایرانی سرحدی کمانڈر کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں افغان شہریوں کی غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں اس سال دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک ایران نے 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیجا ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران نے 300 کلومیٹر طویل سرحدی باڑ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق، بعض افغان شہریوں کو حالیہ تنازعے کے دوران اسرائیل کے لیے جاسوسی میں ملوث پایا گیا ہے۔

پاکستان بارہا عالمی برادری کو افغان سرزمین پر دہشت گرد نیٹ ورکس کے شواہد فراہم کر چکا ہے اور اس مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.