امریکا نے وینزویلا کے ساحلی پانیوں کے قریب ایک تیل بردار جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ناکہ بندی پالیسی کے تسلسل میں ہے، جس کے تحت وینزویلا سے تعلق رکھنے والے تیل بردار جہازوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔
یہ دوسری ایسی کارروائی ہے جو گزشتہ چند ہفتوں میں کی گئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ امریکا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔
وینزویلا کی حکومت پہلے امریکا پر وینزویلا کے تیل وسائل پر غیر قانونی قبضے کا الزام لگا چکی ہے۔ ابھی تک وینزویلا کی جانب سے اس تازہ کارروائی پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔