sui northern 1

سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف

سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف

0
Social Wallet protection 2

حکومت نے ملک بھر میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا کے نئے قوانین 2025 کے تحت نیٹ میٹرنگ کی جگہ اب نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

sui northern 2

نورا فتیحی کی گاڑی کو ٹکر ، اداکارہ اسپتال منتقل

نئی پالیسی کے تحت سولر معاہدے کی مدت 7 سال سے کم ہو کر 5 سال کر دی گئی ہے۔ صارفین کو اب فی یونٹ تبادلہ کی بنیاد پر نیٹ بلنگ ملے گی، جس کی فی یونٹ قیمت تقریباً 11 روپے ہوگی۔ پہلے سولر صارفین کو 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ کا فائدہ ہوتا تھا۔

اس کے علاوہ 25 کلوواٹ سے کم لوڈ والے صارفین کے لیے اب نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا لازم ہو گا، جب کہ پہلے گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین 25 کلوواٹ تک لائسنس سے مستثنیٰ تھے۔

وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ کی مشاورت کے بعد یہ نئی پالیسی مکمل کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے بغیر نظام کو چلانا ممکن نہیں تھا۔ ترجمان کے مطابق سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کرتے ہیں اور اس تبدیلی سے صارفین کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.