وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے ایف بی آر کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں محصولات کی بہتر وصولی اور ٹیکس چوری روکنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر زور دیا۔
پاکستان جنوری میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا، وزارت خزانہ کا اعلان
اجلاس میں وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھانا اور ریاستی آمدنی میں بہتری لانا ہے۔