اسلام آباد: وزارت خزانہ نے جنوری 2026 میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کے بعد بتایا گیا کہ یہ پانڈا بانڈ ایک ارب ڈالر کے منصوبہ بند پروگرام کا حصہ ہوگا۔
قاسم خان کے جیل میں قید اپنے والد عمران خان سے متعلق نئے انکشافات
پہلے بانڈ سے تقریباً 250 ملین ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے، جو یوآن میں ہوگا اور چین کی مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔ بین الاقوامی شراکت داروں کی منظوری پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے جبکہ چینی ریگولیٹرز سے آخری منظوری جنوری میں آنے کی توقع ہے۔
اس اقدام کا مقصد فنڈنگ کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنا اور چین کی مقامی قرض کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان کی قرض مینجمنٹ حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جو معیشت کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔ وزارت کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات مثبت رہے ہیں جو حالیہ پالیسی اصلاحات کے بعد پاکستان کی معاشی صورتحال پر اعتماد ظاہر کرتا ہے۔