سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گاڑی کے چار مختلف ورژنز کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:
– **وی ایکس مینوئل:** 24 لاکھ 50 ہزار روپے
– **وی ایکس آر مینوئل:** 28 لاکھ 50 ہزار روپے
– **وی ایکس آر اے جی ایس آٹومیٹک:** 30 لاکھ 50 ہزار روپے
– **وی ایکس ایل آٹومیٹک:** 32 لاکھ 50 ہزار روپے
یہ نیا ماڈل 660 سی سی انجن سے لیس ہے، جس کی ہلکی وزن اور اچھی فیول ایفیشنسی کی وجہ سے شہری ٹریفک کے لیے اسے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ اے جی ایس (آٹومیٹڈ گیر سسٹم) والا ورژن آٹومیٹک گاڑی کی سہولت اور مینوئل گاڑی جیسی فیول بچت دونوں فوائد پیش کرتا ہے۔
آبی جارحیت: پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی
آلٹو 2026 کے انٹیریئر میں جدید سہولیات شامل ہیں، جن میں ڈیجیٹل سپیڈومیٹر، آٹومیٹک گیر شفٹ، کلائمیٹ کنٹرول اور سامنے کے کپ ہولڈرز شامل ہیں۔ یہ گاڑی اپنی معقول قیمت، کم دیکھ بھال کے اخراجات اور پائیداری کے باعث پاکستان میں مڈل کلاس صارفین کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔