سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں صنعتی شعبے کے غیر ملکی کارکنوں کی اقامہ فیس ختم کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم ہے۔
ڈکی بھائی کی جانب سے این سی سی آئی اے پر سنگین الزامات عائد
اس فیصلے کا مقصد قومی صنعت کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی سطح پر اس کی پائیداری اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ سعودی حکومت صنعت کو قومی آمدنی کے ذرائع میں تیل کے بغیر معیشت کے فروغ کے لیے بنیادی ستون سمجھتی ہے۔
یہ فیصلہ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی سفارش پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے، جو شہزادہ محمد بن سلمان کی صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو پرکشش بنانے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔