جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے والے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی 100 دن کی قید کے تجربات شیئر کیے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پر اپنے دوستوں سے بدسلوکی اور عدم شفافیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔
9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10، 10 برس قید کی سزا
ڈکی بھائی، جو پاکستان کے سولو یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں اور جلد یوٹیوب پر 1 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے والے ہیں، نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ مشکل وقت میں ان کی مدد کرنے والے دوستوں کے ساتھ بھی این سی سی آئی اے نے مبینہ طور پر ناروا سلوک کیا۔ انہوں نے ادارے کی کارروائیوں میں شفافیت کی کمی پر بھی سوال اٹھائے۔