sui northern 1

5.7 شدت کا زلزلہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

5.7 شدت کا زلزلہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

0
Social Wallet protection 2

افغانستان کے ہندوکش علاقے میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

sui northern 2

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے اندرونی علاقوں میں تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

صدر مملکت نے جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں افغانستان میں 4 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا، جس کی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ ہندوکش خطہ زلزلوں کے حوالے سے حساس علاقہ مانا جاتا ہے۔

حالیہ زلزلے میں نقصان نہ ہونے کی اطلاعات پر مقامی لوگوں نے راحت کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.