sui northern 1

جماعت اسلامی نے ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

0
Social Wallet protection 2

جماعت اسلامی نے بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرنے کے مطالبات کے ساتھ ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

sui northern 2

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 21 دسمبر کو پاکستان کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر دھرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ جمہوریت پر دھبہ ہے، اور حکومتیں نچلی سطح کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔

پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت ، بولی کیلئے 40 لاکھ ڈالر قیمت مقرر

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات منتقل کیے جانے چاہییں۔ انہوں نے لاہور کا مثال دیتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کا درجہ دینے سے ڈرا جا رہا ہے، اور مئیر کو وزیراعلیٰ کے لیے چیلنج سمجھا جاتا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ گندم کی پیداوار میں بحران پیدا کیا گیا ہے اور آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بعد سے غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے یہ احتجاجی اقدامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب پنجاب میں آخری بلدیاتی انتخابات 2015 میں ہوئے تھے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ 21 دسمبر کو آئندہ لائحہ عمل بھی بتایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.