sui northern 1

پشاور، وزیراعلیٰ کے دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹرعہدے سے فارغ

پشاور، وزیراعلیٰ کے دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹرعہدے سے فارغ

0
Social Wallet protection 2

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے اچانک دورے کے بعد اسپتال کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی کے باعث فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2

کراچی: حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، جلد ہڑتال کے خاتمے کا اعلان متوقع

برطرفی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے معائنے کے دوران مریضوں کی نگہداشت اور انتظامی معاملات تشویشناک حد تک کمزور پائے گئے۔ مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پیڈز ایمرجنسی کے سربراہ کو بھی معطل کر کے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ نوزائیدہ بچوں اور ایمرجنسی مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی قسم کی غفلت کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں ناقص کارکردگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا اعادہ کیا ہے۔

اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ایک ڈاکٹر کو پروٹوکول کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم اسپتال انتظامیہ نے بعد میں ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.