پاک بھارت جنگ میں مودی سرکارکو ایسا سبق سکھایا کہ وہ زندگی بھر نہیں بھولیں گے، وزیراعظم
پاک بھارت جنگ میں مودی سرکارکو ایسا سبق سکھایا کہ وہ زندگی بھر نہیں بھولیں گے، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو ایسا سبق دیا گیا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
ہری پور میں طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ "معرکہ حق” میں پاکستان کی افواج نے قوم کی دعاؤں کے ساتھ فتح حاصل کی، اور دہلی سے لے کر ممبئی تک بھارت اس شکست کو کبھی نہیں بھول پائے گا۔
بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا بہادر اور غیور عوام کا صوبہ ہے، جو کئی دہائیوں سے دہشت گردوں کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔ ان قربانیوں کی بدولت ہی ملک میں امن قائم ہوا۔ وزیر اعظم نے وعدہ کیا کہ پورے صوبے میں مزید لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، کیونکہ پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوان نسل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی محنت سے ہی ممکن ہے، ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے، معیشت بحران سے نکل کر مستحکم ہو رہی ہے، اور اب اسے مزید آگے لے کر جانا ہے۔ پاکستان کی ترقی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔
وزیر اعظم نے ہری پور میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ دانش اسکول قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔