پاکستان نیوی کا چوتھا ہنگور کلاس آبدوز ‘غازی’ چین میں کامیابی سے لانچ
پاکستان نیوی کا چوتھا ہنگور کلاس آبدوز 'غازی' چین میں کامیابی سے لانچ ہو گیا
اسلام آباد: پاکستان نیوی کا چوتھا ہنگور کلاس آبدوز ‘غازی’ چین میں کامیابی سے لانچ ہو گیا ہے۔
پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق آبدوز کو ووہان میں واقع ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی کے شوانگلیو بیس میں اتارا گیا۔ اس لانچنگ کے ساتھ ہی چین میں زیر تعمیر تمام چاروں آبدوزیں اب سمندری آزمائش کے مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور جلد پاکستان کو حوالے کیے جانے کے قریب ہیں۔
ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں
حکومت پاکستان نے ہنگور کلاس کی آٹھ آبدوزیں حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جن میں سے چار چین میں اور باقی چار کراچی شپ یارڈ میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔
یہ آبدوزیں جدید اسلحہ اور سینسرز سے لیس ہوں گی، جو دور دراز کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔
تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جو پاک چین دوطرفہ دفاتی تعاون کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔