ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی دائر کی گئی درخواست منظور ہونے کی صورت میں، نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی بہتر پیسے فی یونٹ سستی ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان نےبھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی
درخواست پر نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اکتیس دسمبر کو سماعت کرے گی۔ نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں، بجلی کے صارفین کو بہتر پیسے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر سات اڑاسی کروڑ تیس لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ نیپرا میں دی گئی دستاویزات کے مطابق نومبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت چھ روپے سولہ پیسے رہی۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر کے دوران انتالیس اعشاریہ سولہ فیصد بجلی پانی سے، نو اعشاریہ چونتیس فیصد مقامی کوئلے سے، پانچ اعشاریہ صرف چھ فیصد درآمدی کوئلے سے، آٹھ اعشاریہ چوالیس فیصد گیس سے، آٹھ اعشاریہ چونسٹھ فیصد درآمدی ایل این جی سے، اور پچیس اعشاریہ تئیس فیصد بجلی جوہری ایندھن سے پیدا کی گئی۔