ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی تصادم کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار رافیل جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔ رپورٹ میں ان طیاروں کے سیریل نمبرز بھی دیے گئے ہیں اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز کے نتیجے میں بھارت کے MiG-29، Su-30 طیاروں اور Heron ڈرونز کو بھی نقصان پہنچا۔
سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال کر گئے
رپورٹ کے مطابق، 10 مئی کو پاکستانی طیارے جے ایف 17 سی بلاک 3 نے بھارت کے ایس 400 دفاعی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی، پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کر دیا، جو فضائی اور سائبر جنگ کو یکجا کرنے کی پہلی مثال ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی تھی۔