کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے بعد ٹریفک نظام میں بہتری آئی ہے اور اب تک تقریباً ایک لاکھ چالان کاٹے جا چکے ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چالانوں سے بچنے کے لیے اب شہر میں جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سپر فلو کی علامات کیا ہیں اور بچاؤ کیسے کریں؟ ایڈوائزری جاری
پولیس نے جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جو 19 دسمبر سے شروع ہوگی۔ اس مہم میں محکمہ ایکسائز بھی شریک ہوگا اور اہم شاہراہوں پر ایکسائز عملہ تعینات کیا جائے گا۔ جعلی یا تبدیلی شدہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔
ایک اور خبر کے مطابق، کراچی میں ایک کم عمر لڑکے کی جانب سے بس چلانے پر پچاس ہزار روپے کا چالان کیا گیا ہے۔