قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل پر اتفاق کر لیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے کی صورت میں نیا میکینزم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمات کے فیصلوں کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔