کراچی: سندھ اور بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس کی جانب سے دونوں صوبوں میں صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنیکی منظوری دیدی
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کم پریشر والے علاقوں کے بارے میں روزانہ صبح بریفنگ میں واضح کیا جائے گا کہ کم گیس پریشر کا مسئلہ مستعدی سے حل کیا جائے۔ کمپنی کے مطابق اگر اس حوالے سے غفلت برتی گئی تو متعلقہ زونل ہیڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔