sui northern 1

کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنا لیا گیا

کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنا لیا گیا

0
Social Wallet protection 2

کراچی: پلاٹوں کے غیر مجاز استعمال پر بڑی کارروائی کی تیاری، اربوں روپے کا ریونیو ہدف

sui northern 2

کراچی میں پلاٹوں کے غیر مجاز استعمال (مس یوز آف پلاٹس) کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) نے شہر کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور ان کی بحالی کے لیے بھاری جرمانے وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے ادارے کو اربوں روپے کے اضافی ریونیو کی توقع ہے۔

سوڈان میں اسپتال اور اسکول پر ہونے والے حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق، کے ڈی اے نے غیر اعلانیہ اور ٹارگیٹڈ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تین ماہ قبل ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی منظوری سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا، جس میں مختلف علاقوں کو چھ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر کیٹیگری کے لیے بحالی کی فیس مقرر کی گئی ہے، جو 1,500 روپے سے 5,000 روپے فی اسکوائر یارڈ تک ہے۔ بحالی کے لیے پلاٹ مالکان کو 100 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ وہ مستقبل میں پلاٹ کا غیر مجاز استعمال نہیں کریں گے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں بھی اسی قسم کی کارروائیوں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے، لیکن اس ریونیو کے لیے علیحدہ اکاؤنٹ نہ ہونے کی وجہ سے شفافیت کا مسئلہ پیدا ہوا۔ اب نئی کارروائی میں بھی یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریونیو کی بڑی رقم بدعنوانی کا شکار ہو سکتی ہے۔

اس کارروائی کا اثر شہر بھر میں رہائشی پلاٹوں پر قائم ہوٹلوں، بیوٹی پارلروں، اسکولوں، شادی ہالوں اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کو چلانے والوں پر پڑے گا۔ ادارے کے اندرونی ذرائع کے مطابق، کرپٹ مافیا بھی اس موقعے سے مالی فوائد حاصل کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.