سوڈان کے شہر کلوگی میں ایک کنڈرگارٹن اور اسپتال پر ہونے والے حملے میں 114 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 63 بچے بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اس حملے کو "بے معنی اور ظالمانہ” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
بھارت کسی خودفریبی یا گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب زیادہ شدید ہوگا: فیلڈ مارشل
سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک اور فوجی ذرائع کے مطابق اس حملے کا الزام ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) پر لگایا گیا ہے، جو اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں سوڈانی فوج کے خلاف لڑ رہی ہے۔ ایک علیحدہ واقعے میں آر ایس ایف نے ملک کے سب سے بڑے تیل کے ذخیرے ہیجلیگ آئل فیلڈ پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سوڈان میں جاری تنازعہ میں اب تک 13 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔