sui northern 1

فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی: خواجہ آصف

فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی: خواجہ آصف

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فوج پر تنقید ہم نے بھی کی ہے لیکن کبھی حد سے نہیں بڑھے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتی، اس جنگ کو اپنا نہیں سمجھتی، شہیدوں کے جنازوں میں شریک نہیں ہوتی اور اس کے بجائے بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف انٹرویو دیتی ہے تو پھر اسی طرح کا جواب سننے کو ملے گا۔

sui northern 2

اسرائیلی جنگی جنون ختم نہ ہوا، بجٹ 2026 میں افواج کیلیے 35 بلین ڈالر مختص

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار پانچ سال میں جو حالات خراب ہوئے اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہے۔ ان کی ہمشیرہ کی بھارتی میڈیا سے گفتگو بھی ایک فیصلہ کن موقع ثابت ہوئی کیونکہ بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے دوران انہوں نے جان کر انٹرویو دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب پی ٹی آئی کی مرضی سے ہو رہا ہے۔ کبھی انہوں نے اس کی مذمت نہیں کی۔ بیرسٹر گوہر کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی جاتی، ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ان کے خلاف بات کرتے ہیں۔ وزیر دفاع کے مطابق جب پارٹی کے اپنے لوگ قیادت کے خلاف بات کر رہے ہوں تو چیئرمین پی ٹی آئی کیا بات کریں گے؟ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے دوبارہ کہا کہ فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی سرخ لکیر نہیں عبور کی۔ تحریک انصاف مسلسل دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مخالفت کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.