کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کو درست سمت پر لے جانے والے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ 2011 میں اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ اسپتال صوبائی حکومت کے کنٹرول میں آئے اور ان کی ترقی میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
مریم نواز کی پیرا فورس میں شفافیت اور عوامی خدمت بہتر بنانے کی ہدایت
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 2011 میں جناح، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کا مجموعی بجٹ صرف 11 ملین روپے تھا، لیکن آج ان تینوں اسپتالوں کا بجٹ 40 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں انہیں پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے جناح اسپتال میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے وعدہ کیا کہ عوامی فنڈز کے مساوی رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ 17 ملین ڈالر سے فیصل ایدھی این آئی سی ایچ میں میڈیکل ٹاور تعمیر کرنا چاہتے ہیں، جس پر وہ کابینہ میں بات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا اسپتال یوکے میں 2800 بیڈز کا ہے، جبکہ کراچی میں 5000 بیڈز کا اسپتال تعمیر کیا جائے گا، جو ملکی صحت کے شعبے میں ایک تاریخی قدم ہوگا۔
مراد علی شاہ نے اس موقع پر صحت کے شعبے میں مزید ترقی اور سہولیات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔