Gas Leakage Web ad 1

جسمانی توانائی مستحکم رکھنے کیلئے دوپہر کے کھانے کا بہترین وقت کیا ہوتا ہے؟

جسمانی توانائی مستحکم رکھنے کیلئے دوپہر کے کھانے کا بہترین وقت کیا ہوتا ہے؟

0

اگر آپ چاہتے ہیں کہ دن بھر جسمانی توانائی مستحکم رہے تو دوپہر کے کھانے کا وقت اہم ہوتا ہے۔ دوپہر کے کھانے کا مثالی وقت اس بات پر منحصر ہے کہ آپ نے ناشتہ کب کیا ہے۔ ناشتے کے چار سے پانچ گھنٹے بعد دوپہر کا کھانا کھانا سب سے مناسب سمجھا جاتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مثال کے طور پر، اگر آپ صبح 7 بجے ناشتہ کرتے ہیں تو دوپہر 12 بجے کھانا بہترین ہوگا۔ اسی طرح، اگر ناشتہ تھوڑا دیر سے کیا ہے تو چار سے پانچ گھنٹے کے بعد دوپہر کا کھانا کھائیں۔ ایسا کرنے سے جسم میں گلوکوز میٹابولزم کا قدرتی عمل برقرار رہتا ہے، بلڈ شوگر کی سطح اچانک کم نہیں ہوتی اور توانائی کی کمی، سستی، غنودگی یا دماغی دھند جیسی علامات سے بچا جا سکتا ہے۔

پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

کھانے کے وقت کو جسمانی اندرونی گھڑی کے مطابق رکھنے سے توانائی کی سطح دن بھر متوازن رہتی ہے۔ اس کے برعکس، اگر ناشتے کے تین گھنٹے کے اندر کھانا کھا لیا جائے تو بلڈ گلوکوز کی سطح زیادہ بڑھ جاتی ہے، اور اگر زیادہ دیر سے کھانا کھایا جائے تو چڑچڑے پن، سردرد یا بہت زیادہ خوراک لینے کا رجحان پیدا ہو سکتا ہے۔

دوپہر کا دیر سے کھانا یا اسے چھوڑ دینا جسم میں بلڈ گلوکوز کی سطح کم کر دیتا ہے، جو توانائی اور توجہ مرکوز رکھنے میں مشکل پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، دیر سے کھانے کا اثر رات کے کھانے کے وقت بھی پڑتا ہے، جو سونے کے قریب ہونے پر ہاضمے اور نیند پر اثر ڈال سکتا ہے۔

ناشتے کے بعد چار سے پانچ گھنٹے میں دوپہر کا کھانا کھانے سے جسمانی وزن کنٹرول میں رہتا ہے، ذہنی مستعدی بہتر رہتی ہے، اور دن بھر توانائی مستحکم رہتی ہے۔ مختلف طبی جریدوں کے مطابق، صبح کے وقت جسم کے ہاضمے، گلوکوز ریگولیشن اور میٹابولک افعال عروج پر ہوتے ہیں، اسی لیے ناشتے کو زیادہ افادیت سے پراسیس کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ: مضمون میں دی گئی معلومات طبی تحقیقات پر مبنی ہیں، لیکن اپنی ذاتی صحت کے لیے کسی بھی غذائی یا شیڈول تبدیلی سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.