Gas Leakage Web ad 1

صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کے لیے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے،وزیراعظم

صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کے لیے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے،وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اور صنعتی پیداواری صلاحیتیں بڑھانے کے لیے فنڈ کا درست استعمال نہیں کیا گیا اور دوطرفہ و راہداری تجارت میں بارڈر پر کسٹم ڈیوٹی وصولی کی سخت نگرانی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی منظور کردہ قومی ٹیرف پالیسی ایک انقلابی قدم ہے جو صنعتی پیداوار میں اضافے اور منڈیوں میں کاروباری مسابقت کو بہتر بناتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ کے پی نے ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچی سیاست گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی،فیصل واوڈا

وزیراعظم کی زیر صدارت تجارتی شعبے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں کسٹم ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات سے متعلق ذیلی گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ دہائیوں سے ریسرچ اور ٹریننگ کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کے لیے مسائل کی صحیح نشاندہی ضروری ہے۔ انہوں نے صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کو حکومتی ترجیحات میں شامل قرار دیا اور کہا کہ قومی ٹیرف پالیسی اس سمت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کاروباری افراد پر مشتمل ذیلی ورکنگ گروپ نے وزیراعظم کو کسٹم اور ٹیکس وصولی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، مصدق ملک، اویس لغاری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.