sui northern 1

پانچ یا زیادہ سے زیادہ 10سال میں جنگ ناگزیر ہے ، ایلون مسک

پانچ یا زیادہ سے زیادہ 10سال میں جنگ ناگزیر ہے ، ایلون مسک

0
Social Wallet protection 2

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے مبہم بیان نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین میں بحث و تجسس شروع ہو گیا۔

sui northern 2

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد کی منظوری دیدی

یہ مباحثہ اس وقت شروع ہوا جب ایکس صارف ہنٹر ایش نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا امکان ختم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومتیں کمزور اور ناقص ہو گئی ہیں۔ اس صارف کی گفتگو کے جواب میں ایلون مسک نے اچانک ایک مبہم ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ضروری ہے۔

ایلون مسک نے کسی مخصوص خطے یا وجوہات کا ذکر نہیں کیا، جس سے آن لائن صارفین میں بے چینی اور تجسس مزید بڑھ گیا۔ مسک کے بیان کو سمجھنے کے لیے صارفین نے ان کی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ گروک (Grok) سے سوال کیا، جس پر گروک نے واضح کیا کہ مسک نے اس پوسٹ میں کوئی تفصیل نہیں دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.