پاکستانی شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 37 فیصد ٹیکس شامل ہے۔
سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی: اسحاق ڈار
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے یعنی 37 فیصد ٹیکس شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکس شامل ہے، جس کے تحت ایک لیٹر ڈیزل پر 94 روپے 92 پیسے ٹیکس عائد ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد کیے گئے ہیں۔