رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو اس عرصے کے دوران سب سے بڑا تجارتی حجم ہے۔
روس یوکرین جنگ بندی پر مزید بات چیت درکار ہے: مارکو روبیو
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویلیو ایڈڈ شعبوں نے برآمدات بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ نِٹ ویئر کی برآمدات ایک ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچیں جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ عالمی مانگ میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام کے باعث سامنے آیا ہے۔